سورة النازعات - آیت 3

وَالسَّابِحَاتِ سَبْحًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور جو تیرنے والے ہیں! تیزی سے تیرنا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

سَبَحَ كے معنی كسی چیز كا پانی یا ہوا میں تیزی سے تیرنا اور تیز رفتاری سے گزر جانا ہے، یعنی فرشتے روح نكالنے كے لیے انسان كے بدن میں اس طرح تیرتے پھرتے ہیں، جیسے تیراك سمندر سے موتی نكالنے كے لیے سمندر كی گہرائیوں میں تیرتا ہے۔ یا یہ مطلب ہے كہ نہایت تیزی سے اللہ كا حكم لے كر آسمان سے اترتے ہیں، تیز رفتار گھوڑے كو بھی سباح كہتے ہیں۔