سورة النازعات - آیت 2
وَالنَّاشِطَاتِ نَشْطًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جو بند کھولنے والے ہیں! آسانی سے کھولنا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
نشط كا لغوی معنی: گرہ كھول دینا ہے۔ یعنی اللہ نے جب انسان كو بنایا یا پیدا كیا تو ایك ایك جوڑ اور بند كو مضبوط كیا تھا۔ موت كے وقت فرشتے انھیں جوڑوں كے بند كھول كر انھیں ڈھیلا كر دیں گے، مومن كی جان فرشتے بہ سہولت نكالتے ہیں جیسے كسی چیز كی گرہ كھول دی جائے۔