سورة النبأ - آیت 39
ذَٰلِكَ الْيَوْمُ الْحَقُّ ۖ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَىٰ رَبِّهِ مَآبًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہی دن ہے جو حق ہے، پس جو چاہے اپنے رب کی طرف لوٹنے کی جگہ بنا لے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی مرنے كے بعد اور قیامت كے دن جو جو حالات پیش آنے والے ہیں ان كو سامنے ركھتے ہوئے ایمان و تقویٰ كی زندگی اختیار كرے تاكہ اس روز اُسے وہاں اچھا ٹھكانہ مل جائے۔ دوسری صورت یہ كہ انسان آنے والے حالات سے آنكھیں بند كر كے دنیا كی زندگی پر ہی مست و شیدا ہے۔ یہ اختیار اب انسان كا ہے كہ وہ جونسی راہ چاہے اختیار كرے۔