سورة النبأ - آیت 21

إِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتْ مِرْصَادًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

یقیناً جہنم ہمیشہ سے ایک گھات کی جگہ ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مرصاد: گھات یا تاک لگا کر بیٹھنے کی جگہ جہاں شکاری غافل شکار کو پھانسنے کے لیے بیٹھتا ہے۔ پھر جب شکار اس کی زد میں آ جاتا ہے تو یکدم اسے قابو کر لیتا ہے۔ آخرت کے منکر بھی جہنم کے غافل شکار ہیں جو انجام سے بے خبر اور لا پروا ہو کر زمین میں آزادانہ زندگی بسر کر رہے ہیں۔ ان کے مرنے کی دیر ہے کہ جہنم فوراً انھیں اپنے قبضہ میں لے لے گی، وہ تو پہلے ہی گھات لگائے بیٹھی ہے۔