سورة النبأ - آیت 18

يَوْمَ يُنفَخُ فِي الصُّورِ فَتَأْتُونَ أَفْوَاجًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

جس دن صور میں پھونکا جائے گا، تو تم فوج در فوج چلے آؤ گے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یہ دراصل نفخہ ثانی کا وقت ہو گا جس کا آوازہ بلند ہوتے ہی تمام مرے ہوئے انسان یکا یک جی اُٹھیں گے۔ بعض نے اس کا مفہوم یہ بیان کیا ہے کہ ہر اُمت اپنے رسول کے ساتھ میدان حشر میں آئے گی۔ اللہ تعالیٰ آسمان سے پانی برسائے گا جس سے انسان کھیتی کی طرح اُگ آئے گا، انسان کی ہر چیز بوسیدہ ہو جائے گی سوائے ریڑھ کی ہڈی کے آخری سرے کے، اسی سے قیامت کے دن تمام مخلوقات کی دوبارہ ترکیب ہوگی۔ (صحیح بخاری، تفسیر سورہ النبا)