سورة المرسلات - آیت 46

كُلُوا وَتَمَتَّعُوا قَلِيلًا إِنَّكُم مُّجْرِمُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

(اے جھٹلانے والو!) تھوڑا سا کھالو اور فائدہ اٹھا لو، یقیناً تم مجرم ہو۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

ان جھٹلانے والوں كو دھمكایا جا رہا ہے كہ اچھا، دنیا میں تو تم كچھ كھا پی لو، مال و دولت جیسے ہاتھ لگتا ہے سمیٹ لو، عنقریب یہ نعمتیں ختم اور فنا ہو جائیں گی اور تم بھی موت كے گھاٹ اترو گے۔ پھر تمہارا انجام جہنم ہی ہے۔ تمہاری بد اعمالیوں اور سیاہ كاریوں كی سزا ہمارے پاس تیار ہے كوئی مجرم ہماری نگاہ سے باہر نہیں۔ قیامت كو، ہمارے نبی كو، ہماری وحی كو نہ ماننے والا، ان باتوں کو جھوٹا جاننے والا قیامت كے دن سخت نقصان اور پورے خسارے میں ہوگا۔ اس كی سخت خرابی ہوگی جیسا كہ سورئہ یونس (۶۹،۷۰) میں فرمایا: ﴿قُلْ اِنَّ الَّذِيْنَ يَفْتَرُوْنَ عَلَى اللّٰهِ الْكَذِبَ لَا يُفْلِحُوْنَ۔ مَتَاعٌ فِي الدُّنْيَا ثُمَّ اِلَيْنَا مَرْجِعُهُمْ ثُمَّ نُذِيْقُهُمُ الْعَذَابَ الشَّدِيْدَ بِمَا كَانُوْا يَكْفُرُوْنَ﴾ ’’اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھنے والے كامیاب نہیں ہو سكتے۔ دنیا میں یونہی سا فائدہ اٹھا لیں پھر ان كا لوٹنا تو ہماری ہی طرف ہے، ہم انھیں ان كے كفر كی سزا میں سخت ترین عذاب چكھائیں گے۔