سورة المرسلات - آیت 21
فَجَعَلْنَاهُ فِي قَرَارٍ مَّكِينٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پھر ہم نے اسے ایک مضبوط ٹھکانے میں رکھا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پھر ہم نے اس قطرہ كو رحم میں جمع كیا جو اس پانی كے جمع ہونے كی جگہ ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے بڑھاتا ہے اور محفوظ ركھتا ہے۔ یہ نطفہ مدت مقررہ تك وہیں رہا۔ یعنی چھ مہینے یا نو مہینے۔ ہمارے اس اندازے كو دیكھ كہ یہ كس قدر صحیح اور بہترین ہے یعنی رحم مادر میں جسمانی ساخت وتركیب كا صحیح اندازہ كیا كہ دونوں آنكھوں، دونوں ہاتھوں اور دونوں پاؤں اور دونوں كانوں كے درمیان اور ایك دوسرے اعضاء كے درمیان كتنا فاصلہ رہنا چاہیے، پھر بھی تم اس آنے والے دن كو نہ مانو تو یقین جانو كہ تمہیں قیامت كے دن بڑی حسرت اور سخت افسوس ہوگا۔