سورة المرسلات - آیت 20
أَلَمْ نَخْلُقكُّم مِّن مَّاءٍ مَّهِينٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا ہم نے تمھیں ایک حقیر پانی سے پیدا نہیں کیا ؟
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پھر اللہ تعالیٰ مخلوق کو اپنا احسان یاد دلاتا ہے اور منكرین قیامت كے سامنے دلیل پیش كرتا ہے كہ ہم نے اسے ذلیل وحقیر قطرے سے پیدا كیا، جو خالق كائنات كی قدرت كے سامنے نا چیز محض تھا جیسا كہ حدیث میں ہے كہ ’’اے ابن آدم بھلا تو مجھے كیا عاجز كر سكے گا میں نے تو تجھے اس جیسی چیز سے پیدا كیا ہے۔ (احمد: ۴/ ۲۱۰، ابن ماجہ: ۲۷۰۷)