سورة المرسلات - آیت 15
وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اس دن جھٹلانے والوں کے لیے بڑی ہلاکت ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
جھٹلانے والوں كے لیے تباہی ہے: تباہی اس لیے كہ اللہ كی آیات كو جھٹلانے والوں كے لیے یہ ایك ناگہانی آفت ہوگی، ان كے وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا كہ قیامت فی الواقع آجائے گی اور جب قیامت آجائے گی تو انھیں اپنی ہلاكت کے سوا كوئی راہ نہ سجھائی دے گی۔ واضح رہے كہ اس سورت میں یہ آیت بار بار دہرائی گئی ہے۔ اس لیے كہ ہر مكذب كا جرم ایك دوسرے سے مختلف نوعیت كا ہوگا۔ اور اسی حساب سے عذاب كی نوعیتیں بھی مختلف ہوں گی۔ بنا بریں ویل جہنم كی وادی كی مختلف قسمیں ہیں۔ جسے مختلف مكذبین كے لیے الگ الگ بیان كیا گیا ہے۔ (فتح القدیر)