سورة النسآء - آیت 72
وَإِنَّ مِنكُمْ لَمَن لَّيُبَطِّئَنَّ فَإِنْ أَصَابَتْكُم مُّصِيبَةٌ قَالَ قَدْ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيَّ إِذْ لَمْ أَكُن مَّعَهُمْ شَهِيدًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور بے شک تم میں سے یقیناً کوئی ایسا بھی ہے جو ہر صورت دیر لگا دے گا، پھر اگر تمھیں کوئی مصیبت آپہنچی تو کہے گا بے شک اللہ نے مجھ پر انعام فرمایا، جب کہ میں ان کے ساتھ موجود نہ تھا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اس آیت میں اُن منافقین کا ذکر ہے جو جہاد میں جانے سے گریز کرتے اور دیدہ دانستہ، حیلوں بہانوں سے پیچھے رہ جانے کی کوشش کرتے، پھر اگر اس سفر جہاد میں مسلمانوں کو کچھ تکلیفیں پہنچتی تو بڑے خوش ہوتے اور کہتے کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں پیچھے رہ گیا ورنہ کہیں مجھے بھی وہ دکھ اٹھانے پڑتے جو مسلمانوں نے اٹھائے ہیں۔