سورة القيامة - آیت 26
كَلَّا إِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِيَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ہرگز نہیں، ( وہ وقت یاد کرو) جب (جان) ہنسلیوں تک پہنچ جائے گی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی خوب سمجھ لو كہ قیامت كا دن كچھ دور نہیں بلكہ اس كا منہ تم اس دنیا میں ہی دیكھ لو گے، جب تم مرنے كے قریب ہوتے ہو اور تمہاری جان ہنسلی تك پہنچ جاتی ہے تو سمجھ لو كہ تمہارا سفر آخرت شروع ہوگیا۔ ہنسلی: یہ گردن كے قریب، سینے اور كندھے كے درمیان ایك ہڈی ہے۔ یعنی جب موت كا پنجہ تمہیں اپنی گرفت میں لے لے گا۔