سورة القيامة - آیت 23
إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اپنے رب کی طرف دیکھنے والے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
دیدار الٰہی میں لذت و سرور: حدیث میں ہے كہ جب جنتی جنت میں پہنچ جائیں گے تو خدائے تعالیٰ ان سے دریافت فرمائے گا كہ كچھ چاہتے ہو كہ بڑھا دوں، وہ كہیں گے: خدایا! تو نے ہمارے چہرے سفید نورانی كر دئیے۔ ہمیں جنت میں پہنچا دیا، جہنم سے بچا لیا، اب ہمیں كس چیز كی ضرورت ہے؟ اس وقت حجاب ہٹا دیے جائیں گے اور ان اہل جنت كی نگاہیں جمال باری سے منور ہوں گی اس میں انھیں جو سرور ولذت حاصل ہوگی وہ كسی چیز میں نہ ہوگی۔ (بخاری: ۷۴۴۴، مسلم: ۱۸۰)