سورة المدثر - آیت 32
كَلَّا وَالْقَمَرِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ہرگز نہیں، چاند کی قسم!
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یہ جواب قسم ہے تین نہایت اہم چیزوں كی قسموں كے بعد (چاند، رات، صبح) اللہ نے جہنم كی بڑائی اور ہولناكی كو بیان كیا ہے کہ وہ انسان كے لیے ڈر جانے كی چیز ہے۔ مذاق اڑانے كی نہیں یا اس نذیر سے مراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہیں یا قرآن ہے کیوں کہ قرآن بھی اپنے بیان کردہ وعد و وعید کے اعتبار سے انسانوں کے لیے نذیر ہے۔