سورة المدثر - آیت 4

وَثِيَابَكَ فَطَهِّرْ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اپنے کپڑے پس پاک رکھ۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

دوسرا سبق، جسم ولباس كی صفائی اور راہبانہ تصور: یعنی اپنے كپڑے میل كچیل سے اور نجاست سے بھی پاك صاف ركھیے، صاف ستھرا لباس استعمال كیجئے اور جسم كو پاك ركھیے، كیونكہ روح كی پاكیزگی كے لیے جسم اور لباس كی صفائی بھی انتہائی ضروری ہے۔ اس آیت میں راہبانہ تصورات كا رد موجود ہے جو یہ سمجھتے ہیں كہ انسان جتنا گندا اور میلا كچیلا رہے اتنا ہی وہ اللہ كے ہاں محبوب اور مقدس ہوتا ہے، اس كے برعكس اسلام میں جسم اور لباس كی صفائی كی جو اہمیت ہے اس ابتدائی حكم سے اس پر پوری روشنی پڑتی ہے۔