سورة المزمل - آیت 7
إِنَّ لَكَ فِي النَّهَارِ سَبْحًا طَوِيلًا
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بلاشبہ تیرے لیے دن میں ایک لمبا کام ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
تبتل كا لغوی مفہوم: كسی شئے كو كاٹ كر كسی شئے سے جدا كرنا۔ یعنی ہر قسم كے دھندوں اور جھمیلوں سے توجہ ہٹا كر اور فراغت پا كر اللہ تعالیٰ كی طرف متوجہ ہونا اور خلوص نیت كے ساتھ عبادت الٰہی میں مشغول ہونا ہے، گویا یہ مقصد بھی دن كے كام، كاج، ہنگاموں اور شور وشغب سے حاصل نہیں ہو سكتا۔ اس كے لیے بھی رات كو اٹھنا ہی مناسب ہے۔