سورة الجن - آیت 11

وَأَنَّا مِنَّا الصَّالِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَٰلِكَ ۖ كُنَّا طَرَائِقَ قِدَدًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور یہ کہ بے شک ہم میں سے کچھ نیک ہیں اور ہم میں کچھ اس کے علاوہ ہیں، ہم مختلف گروہ چلے آئے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

جنات میں بھی كافر اور مسلمان موجود ہیں: جنات اپنی قوم كا اختلاف بیان كرتے ہوئے كہتے ہیں كہ ہم میں نیك كار بھی ہیں اور بدکار بھی ہیں، ہم مختلف راہوں پر لگے ہوئے ہیں، یعنی مختلف جماعتوں اور مختلف اصناف میں بٹے ہوئے ہیں، مطلب یہ ہے کہ جنات میں بھی مسلمان، كافر، یہودی، عیسائی، مجوسی وغیرہ ہیں۔ (فتح القدیر)