سورة المعارج - آیت 11
يُبَصَّرُونَهُمْ ۚ يَوَدُّ الْمُجْرِمُ لَوْ يَفْتَدِي مِنْ عَذَابِ يَوْمِئِذٍ بِبَنِيهِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
حالانکہ وہ انھیں دکھائے جا رہے ہوں گے۔ مجرم چاہے گا کاش کہ اس دن کے عذاب سے (بچنے کے لیے) فدیے میں دے دے اپنے بیٹوں کو۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
قرآن پاك میں ایك جگہ فرمایا گیا: لوگو! اپنے رب سے ڈرو اور اس دن كا خوف كرو جس دن باپ اپنی اولاد كے اور اولاد اپنے باپ كے كچھ كام نہ آئے گی۔ ایك اور جگہ فرمایا: ’’گو قرابت دار ہوں لیكن كوئی كسی كا بوجھ نہیں اٹھائے گا۔ سورئہ مومنون (۱۰۱) میں فرمایا: صور پھونكتے ہی سب رشتے ناطے اور پوچھ گچھ ختم ہو جائے گی۔ سورئہ عبس (۳۴) میں فرمایا اس دن انسان اپنے بھائی، ماں، باپ، بیوی اور فرزند سے بھاگتا پھرے گا ہر شخص بوجہ اپنی پریشانیوں كے دوسرے سے غافل ہوگا۔