سورة الحاقة - آیت 24

كُلُوا وَاشْرَبُوا هَنِيئًا بِمَا أَسْلَفْتُمْ فِي الْأَيَّامِ الْخَالِيَةِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کھاؤ اور پیو مزے سے، ان اعمال کے عوض جو تم نے گزرے ہوئے دنوں میں آگے بھیجے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

سورئہ البقرہ (۴۶) میں ہے کہ: ﴿الَّذِيْنَ يَظُنُّوْنَ اَنَّهُمْ مُّلٰقُوْا رَبِّهِمْ﴾ ’’انہیں یقین تھا كہ یہ اپنے رب سے ملنے والے ہیں۔‘‘ ان كی جزا یہ ہے كہ وہ دل خوش كن زندگی پائیں گے۔ بلند و بالا باغات میں رہائش كے لیے جگہ ملے گی كھانے كو لذیذ، مزے دار اور وافر اشیاء اور باغوں كے درختوں كے پھل ان كے سامنے جھك رہے ہوں گے تاكہ انھیں اپنے حسب پسند پھل توڑنے كے لیے معمولی سی زحمت بھی گوارا نہ كرنی پڑے۔ یہ سب كچھ پیش كرنے كے بعد انہیں كہا جائے گا كہ خوب مزے اڑاؤ جہاں سے جی چاہے كھاؤ پیو، جتنا جی چاہے بلا تكلف كھاؤ۔ یہ نعمتیں اور یہ آزادی تمہارے ان اعمال كی وجہ سے ہے جو تم دنیا میں پابندیاں برداشت كرتے رہے۔