سورة النسآء - آیت 45

وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِأَعْدَائِكُمْ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ وَلِيًّا وَكَفَىٰ بِاللَّهِ نَصِيرًا

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اور اللہ تمھارے دشمنوں کو زیادہ جاننے والا ہے اور اللہ کافی دوست ہے اور اللہ کافی مددگار ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اس آیت میں مسلمانوں کے دلوں کو تسلی دی گئی ہے کہ اللہ تمہارے دشمنوں کو خوب اچھی طرح جانتا ہے اور اللہ تمہارے ساتھ ہے ۔ اللہ تعالیٰ ما فوق الفطرت طریقے سے مدد کرنے والا ہے۔ اس لیے اللہ پر بھروسہ کرو اور آگے بڑھو اللہ تمہارے ساتھ ہے۔