سورة الحاقة - آیت 13

فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّورِ نَفْخَةٌ وَاحِدَةٌ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

پس جب صور میں پھونکا جائے گا، ایک بار پھونکنا۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

آغازِ قیامت كے حوادث: یہاں سے اب قیامت كی چند كیفیات كا ذكر بیان ہو رہا ہے۔ یعنی قیامت كاآغاز نفخہ صور اول سے ہوگا اس نفخہ كا فوری اثر یہ ہوگا كہ سب جاندار مخلوقات پر موت طاری ہو جائے گی نظامِ كائنات درہم برہم ہو جائے گا۔ زمین میں پھنسائے ہوئے لمبے چوڑے پہاڑوں كے سلسلے نفخہ صور كی دہشت سے اس طرح ہو جائیں گے جیسے انھیں كوٹ كوٹ كر ریزہ ریزہ بنا دیا گیا ہو۔