سورة القلم - آیت 33
كَذَٰلِكَ الْعَذَابُ ۖ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَكْبَرُ ۚ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اسی طرح (ہوتا) ہے عذاب۔ اور یقیناً آخرت کا عذاب کہیں بڑا ہے، کاش ! وہ جانتے ہوتے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اللہ كے حكم كی مخالفت اور اللہ كے دئیے ہوئے مال میں بخل كرنے والوں کو ہم دنیا میں اسی طرح عذاب دیتے ہیں اور آخرت میں اس طرح كے بخل كا عذاب اس سے بڑا ہوگا۔