سورة القلم - آیت 5
فَسَتُبْصِرُ وَيُبْصِرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
پس جلد ہی تو دیکھ لے گا اور وہ بھی دیکھ لیں گے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
منکرین عنقریب دیكھ لیں گے: یعنی اے نبی! آپ اور آپ كے مخالف اور منكر ابھی ابھی جان لیں گے كہ دراصل بہكا ہوا اور گمراہ كون تھا۔ جیسا كہ سورئہ قمر (۲۶) میں فرمایا: ﴿سَيَعْلَمُوْنَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْاَشِرُ﴾ انھیں ابھی كل ہی معلوم ہو جائے گا كہ جھوٹا اور شیخی باز كون تھا۔‘‘ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں یعنی یہ حقیقت قیامت كے دن كھل جائے گی۔ (تفسیر قرطبی: ۱۸/ ۲۲۹)