سورة الملك - آیت 30

قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِنْ أَصْبَحَ مَاؤُكُمْ غَوْرًا فَمَن يَأْتِيكُم بِمَاءٍ مَّعِينٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

کہہ دے کیا تم نے دیکھا اگر تمھارا پانی گہرا چلا جائے تو کون ہے جو تمھارے پاس بہتا ہوا پانی لائے گا ؟

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

زمین سے پانی ابلنا بند ہو جائے تو؟ پھر اگر اس پانی كو جس كے پینے پر انسانی زندگی كا دارومدار ہے۔ زمین چوس لے یعنی زمین سے نكلے ہی نہیں، اگرچہ تم كھودتے كھودتے تھك جاؤ تو سوائے خدا كے كوئی ہے جو تمہیں بہنے والا، صاف اور نتھرا ہوا پانی مہیا كر دے؟ یعنی كوئی نہیں ہے۔ یہ اللہ كی مہربانی ہے كہ تمہاری مصیبتوں كے باوجود تمہیں پانی سے بھی محروم نہیں فرماتا۔ فالحمد للہ اللہ كے فضل وكرم سے سورئہ الملك كی تفسیر مكمل ہوئی۔