سورة الملك - آیت 23
قُلْ هُوَ الَّذِي أَنشَأَكُمْ وَجَعَلَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْأَبْصَارَ وَالْأَفْئِدَةَ ۖ قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کہہ دے وہی ہے جس نے تمھیں پیدا کیا اور تمھارے لیے کان اور آنکھیں اور دل بنائے، تم کم ہی شکر کرتے ہو۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی وہ اللہ ہی ہے جس نے تمہیں پہلی مرتبہ جب كہ تم كچھ نہ تھے پیدا كیا، تمہیں كان آنكھیں اور دل دئیے۔ یعنی عقل وادراك تم میں پیدا كیا۔ لیكن تم بہت ہی كم شكر گزاری كرتے ہو دوسرا مطلب یہ ہے كہ اللہ نے تمہیں آنكھیں كان اور دل اس لیے نہیں دئیے كہ ان سے تم اتنا كام لو جتنا جانور لیتے ہیں۔ یعنی اللہ كی ان نعمتوں كو اللہ كی حكم برداری اور اس كی نافرمانیوں سے بچنے میں بہت ہی كم خرچ كرتے ہو۔