سورة الملك - آیت 17
أَمْ أَمِنتُم مَّن فِي السَّمَاءِ أَن يُرْسِلَ عَلَيْكُمْ حَاصِبًا ۖ فَسَتَعْلَمُونَ كَيْفَ نَذِيرِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یا تم اس سے بے خوف ہوگئے ہو جو آسمان میں ہے کہ وہ تم پر پتھراؤ والی آندھی بھیج دے، پھر عنقریب تم جان لو گے کہ میرا ڈرانا کیسا ہے؟
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پتھروں والی ہوا: جیسے اس نے قوم لوط اور اصحاب الفیل (ہاتھی والے ابرہہ اور اس كے لشكر پر) پتھر برسائے اور پتھروں كی بارش سے ان كو ہلاك كر دیا۔