سورة التحريم - آیت 9

يَا أَيُّهَا النَّبِيُّ جَاهِدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنَافِقِينَ وَاغْلُظْ عَلَيْهِمْ ۚ وَمَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ ۖ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اے نبی ! کفار اور منافقین سے جہاد کر اور ان پر سختی کر اور ان کی جگہ جہنم ہے اور وہ برا ٹھکانا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم كو حكم دیتا ہے كہ كافروں سے جہاد كرو ہتھیاروں كے ساتھ اور منافقوں سے جہاد كرو حدود اللہ جاری كرنے كے ساتھ ان پر دنیا میں سختی كرو۔ آخرت میں بھی ان كا ٹھكانہ جہنم ہے، جو بدترین بازگشت ہے۔