سورة التحريم - آیت 7

يَا أَيُّهَا الَّذِينَ كَفَرُوا لَا تَعْتَذِرُوا الْيَوْمَ ۖ إِنَّمَا تُجْزَوْنَ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اے لوگو جنھوں نے کفر کیا ! آج بہانے مت بناؤ، تم صرف اسی کا بدلہ دیے جاؤ گے جو تم کیا کرتے تھے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

قیامت كے دن كوئی عذر نہیں: یعنی آج نہ تمہاری بہانہ سازی كام آئے گی نہ كسی قسم كی معذرت قبول كی جائے گی اس لیے كہ اللہ تو تمہارے دلوں كے خیالات تك سے واقف ہے۔ اس لیے آج تمہارے لیے اس كے سوا كوئی چارہ نہیں كہ جو كچھ تم كرتے رہے آج اس كی سزا بھگتو۔