سورة التغابن - آیت 12
وَأَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ ۚ فَإِن تَوَلَّيْتُمْ فَإِنَّمَا عَلَىٰ رَسُولِنَا الْبَلَاغُ الْمُبِينُ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور اللہ کا حکم مانو اور رسول کا حکم مانو، پس اگر تم پھر جاؤ تو ہمارے رسول کے ذمے تو صرف کھلم کھلا پہنچا دینا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
رسول كی ذمہ داری: یعنی ہمارے رسول كے ذمہ صرف تبلیغ تھی جو وہ كر چكے اب عمل نہ كرنے كی سزا تمہیں بھگتنی ہوگی۔ امام زہری رحمہ اللہ فرماتے ہیں اللہ كا كام رسول بھیجنا ہے، رسول كا كام تبلیغ اور لوگوں كا كام تسلیم كرنا ہے۔ (فتح القدیر)