سورة الجمعة - آیت 4
ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یہ اللہ کا فضل ہے، وہ اسے اس کو دیتا ہے جسے چاہتا ہے اور اللہ بہت بڑے فضل والا ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
وہ اللہ عزت وحكمت والا ہے، اپنی شریعت اور اپنی تقدیر میں غالب باحكمت ہے۔ اور یہ اللہ كا فضل ہے كہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم كو ایسی زبردست عظیم الشان نبوت كے ساتھ سرفراز فرمانا اور اس كی امت كو اس فضل عظیم سے بہرہ ور كرنا، یہ خاص اللہ كا فضل ہے، اللہ اپنا فضل جسے چاہے دے، وہ بہت بڑا فضل وكرم والا ہے۔