سورة الحشر - آیت 1

سَبَّحَ لِلَّهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

اللہ کا پاک ہونا بیان کیا ہر چیز نے جو آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور وہی سب پر غالب، کمال حکمت والاہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

اللہ تعالیٰ فرماتا ہے كہ آسمانوں اور زمین كی ہر چیز اللہ تعالیٰ كی تسبیح تمجید، تكبیر اور توحید میں مشغول ہے جیسے كہ سورئہ بنی اسرائیل ۴۴ میں فرمایا کہ: ﴿وَ اِنْ مِّنْ شَيْءٍ اِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهٖ﴾ ’’ہر چیز اللہ تعالیٰ كی پاكیزگی اور ثنا خوانی بیان كرتی ہے وہ غلبہ والا اور عالی سركار والا ہے۔ اور اپنے تمام فرمان اور احكام میں حكمت والا ہے۔‘‘