سورة الحديد - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
تعارف: ابوداؤد وغیرہ میں مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سونے سے پہلے ان سورتوں کو پڑھتے تھے جن کا شروع سبح یا یسبح سے ہے، اور فرماتے تھے کہ ان میں ایک آیت ہے جو ہزار آیتوں سے افضل ہے۔ (ابوداود: ۵۰۵۷، ترمذی: ۲۹۲۱) جن آیت کی اس حدیث میں فضیلت بیان ہوئی ہے غالباً وہ آیت وَھُوَ الْاَوَّلُ وَالْآٰخِرُ ہے۔ واللہ اعلم (ابن کثیر)