سورة النسآء - آیت 14
وَمَن يَعْصِ اللَّهَ وَرَسُولَهُ وَيَتَعَدَّ حُدُودَهُ يُدْخِلْهُ نَارًا خَالِدًا فِيهَا وَلَهُ عَذَابٌ مُّهِينٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور جو اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کرے اور اس کی حدوں سے تجاوز کرے وہ اسے آگ میں داخل کرے گا، ہمیشہ اس میں رہنے والا ہے اور اس کے لیے رسوا کرنے والا عذاب ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اگرچہ یہاں میراث کے احکام بیان ہوئے ہیں مگر حکم عام ہے خواہ یتیموں کے حقوق ہوں۔ عورتوں کے ہوں وصیت سے تعلق رکھتے ہوں یا دوسرے ضابطے ہوں جو بھی اللہ تعالیٰ نے حدود مقرر کردی ہیں اور اگر ان سے کوئی تجاوز یا کمی بیشی کرے گا وہ ہمیشہ کے لیے جہنم کے عذاب میں مبتلا رہے گا۔