سورة الواقعة - آیت 13
ثُلَّةٌ مِّنَ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
بہت بڑی جماعت پہلوں سے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
دوسرے یہ کہ اولین اور آخرین ہماری ہی امت مسلمہ کے لوگ ہوں۔ اس لحاظ سے مطلب یہ ہوگا کہ اس کے اولین یعنی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم، تابعین، تبع تابعین رحمہم اللہ میں سے سابقین کی تعداد آخرین سے بہت زیادہ ہوگی۔ تیسرے یہ کہ اولین اور آخرین سے مراد ہر نبی کی امت کے اولین اور آخرین لیے جائیں۔ اس لحاظ سے یہ ایک اصل بن جائے گا۔ یعنی ہر نبی کی امت کے اولین میں سے سبقت والے سابقین کی تعداد آخرین میں سابقین سبقت والوں کی تعداد سے زیادہ ہوا کرتی ہے۔