سورة الرحمن - آیت 74
لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ان سے پہلے نہ کسی انسان نے انھیں ہاتھ لگایا ہے اور نہ کسی جن ّنے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
اہل جنت کو ملنے والی حوروں کی صفت: یعنی وہ باکرہ اور کنواری ہوں گی کسی جن وانس کا گزر ان کے پاس نہیں ہوا، پہلی جنتوں کی حوروں کے اوصاف میں اتنا جملہ وہاں تھا کہ وہ یاقوت ومرجان جیسی ہیں یہاں ان کے لیے یہ نہیں فرمایا گیا۔ پھر سوال ہوا کہ تمہیں رب کی کس کس نعمت کا انکار ہے۔ یعنی کسی نعمت کا انکار نہ کرنا چاہیے۔