سورة الرحمن - آیت 68
فِيهِمَا فَاكِهَةٌ وَنَخْلٌ وَرُمَّانٌ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
ان دونوں میں پھل اور کھجوروں کے درخت اور انار ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
فَاکَہِۃَ: بمعنی خوش طبعی، خوش مزاجی اور ہنسنے ہنسانے والا ہونا۔ اور فَکِہَ کے معنی کسی کو میوہ کھلانا اور کسی کو اپنے شیریں کلام سے خوش کرنا بھی ہے۔ یہاں فواکہ سے مراد ایسے پھل ہیں جن کے کھانے کے اصل مقصد لذت و سرور حاصل کرنا ہو نا کہ غذائیت حاصل کرنا پھر اس کے بعد کھجور کا ذکر فرمایا جو پانی کے ساتھ مل کر مکمل غذا بن جاتا ہے، پھر اگر پانی کے ساتھ انار کا پانی مل جائے تو سب مقصد حاصل ہو جاتے ہیں، کھانے کا بھی، پینے کا بھی اور لطف وسرور بھی۔ پس تو اپنے پروردگار کی کن کن نعمتوں کا انکار کرے گا۔