سورة الرحمن - آیت 48

ذَوَاتَا أَفْنَانٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

دونوں بہت شاخوں والے ہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

افنان: فن کی جمع ہے، یعنی بہت بڑا اور لمبا ٹہنا، یعنی ان دو باغوں میں جتنے درخت ہوں گے ان سب کے دو بڑے بڑے ٹہنے ہوں گے پھر ان ٹہنوں کی چھوٹی چھوٹی ٹہنیاں نکلیں گی، یہ اپنی کثرت سے آپس میں ملی جلی ہوئی ہوں گی یہ سایہ دار ہوں گی جن کا سایہ دیواروں پر بھی چڑھا ہوا ہوگا۔ اس آیت میں اللہ کی قدرت کا اظہار ہے۔ بس تم اپنے پروردگار کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔