سورة الرحمن - آیت 35

يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِّن نَّارٍ وَنُحَاسٌ فَلَا تَنتَصِرَانِ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تم پر آگ کا شعلہ اور دھواں چھوڑا جائے گا، پھر تم اپنے آپ کو بچا نہیں سکو گے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

یعنی قیامت والے دن اگر تم بھاگ كر كہیں گئے بھی تو میرے فرشتے اور جہنم كے داروغے آگ برسا كر، دھواں چھوڑ كر، تمہارے سر پر پگھلا ہوا پیتل بہا كر تمہیں واپس لوٹا لائیں گے، تم نہ ان كا مقابلہ كر سكتے ہو نہ انھیں دفع كر سكتے ہو نہ ان سے انتقام لے سكتے ہو، پس تم اپنے رب كی كس كس نعمت كا انكار كرو گے۔