سورة القمر - آیت 47
إِنَّ الْمُجْرِمِينَ فِي ضَلَالٍ وَسُعُرٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یقیناً مجرم لوگ بڑی گمراہی اور دیوانگی میں ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
سقر کا لغوی مفہوم: آگ کا بھڑکنا اور شعلے نکلنا۔ سقر بھی جہنم کا نام ہے۔ یعنی بدکار لوگ گمراہ ہو چکے ہیں، راہ حق سے بھٹک چکے ہیں اور شکوک و اضطراب کے خیالات میں ہیں۔ یہ بدکار لوگ خواہ کفار ہوں یا فرقوں کے بدعتی ہوں ان کا یہ فعل انھیں اوندھے منہ جہنم میں گھسٹوائے گا اور جس طرح یہاں غافل ہیں وہاں اس وقت بھی بے خبر ہوں گے کہ نہ معلوم کس طرف لے جائے جاتے ہیں اس وقت انھیں کہا جائے گا کہ اب آتش دوزخ کا مزہ چکھو۔