سورة النجم - آیت 40
وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور یہ کہ یقیناً اس کی کوشش جلد ہی اسے دکھائی جائے گی۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
یعنی اس کی کوشش قیامت کے دن جانچی جائے گی۔ اس دن اس کا عمل دیکھا جائے گا۔ جیسے سورہ التوبہ (۱۰۵) میں فرمایا کہ: کہہ دے کہ تم عمل کیے جاؤ، اللہ تمہارے اعمال دیکھے گا اور اس کا رسول اور ایمان والے، اور عنقریب تم چھپے کھلے کے جاننے والے خدا کی طرف لوٹائے جاؤ گے پھر وہ تمہیں تمہارے اعمال سے خبردار کرے گا۔ یعنی ہر نیکی کی جزا اور ہر بدی کی سزا دے گا، پھر اس کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔ اور یہ کہ ہر شخص کو اللہ تعالیٰ کے حضور میں حاضر ہونا ہے۔ اور ہر شخص کے اچھے برے اعمال کا منتہی بھی وہی ذات ہے۔ لہٰذا وہ ہر شخص کے اعمال کا بھی اور اثرات کا بھی پورا پورا بدلہ دے دے گا۔