سورة النجم - آیت 21
أَلَكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الْأُنثَىٰ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
کیا تمھارے لیے لڑکے ہیں اور اس کے لیے لڑکیاں ؟
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
گویا مشرکین عرب دوہرا ظلم ڈھاتے تھے ایک تو اللہ کی اولاد قرار دیتے تھے اور انھیں اللہ کا شریک سمجھتے تھے۔ دوسرے شریک بھی ایسے جنھیں اللہ کی بیٹیاں قرار دیتے تھے جب کہ اپنے لیے وہ بیٹیوں کو قطعاً پسند نہ کرتے تھے بلکہ انھیں زندہ درگو کر دیتے تھے۔