سورة النجم - آیت 0
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اللہ کے نام سے جو بے حد رحم والا، نہایت مہربان ہے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
تعارف سورة النجم: حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سب سے پہلی آیت جس میں سجدہ تھا سورۂ النجم اتری ہے۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اور آپ کے پیچھے لوگ جتنے تھے سب نے سجدہ کیا، لیکن ایک شخص کو میں نے دیکھا کہ اس نے اپنی مٹھی میں مٹی لے کر اسی پر سجدہ کر لیا پھر میں نے دیکھا کہ وہ اس کے بعد کفر کی حالت میں ہی مارا گیا یہ اُمیہ بن خلف تھا۔ (صحیح بخاری: ۴۸۶۳) بعض طریق میں اس کا نام عتبہ بن ربیعہ بتلایا گیا ہے ۔