سورة الطور - آیت 43
أَمْ لَهُمْ إِلَٰهٌ غَيْرُ اللَّهِ ۚ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يُشْرِكُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
یا ان کا اللہ کے سوا کوئی معبود ہے؟ پاک ہے اللہ اس سے جو وہ شریک بناتے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پھر فرمایا کیا اللہ کے سوا ان کے اور معبود ہیں؟ اللہ کی عبادت میں یہ بتوں اور دوسری چیزوں کو کیوں شریک کرتے ہیں۔ اللہ تو شرک سے پاک ہے۔ اور مشرکوں کے اس فعل سے سخت بیزار ہے۔