سورة الذاريات - آیت 54

فَتَوَلَّ عَنْهُمْ فَمَا أَنتَ بِمَلُومٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

سو تو ان سے منہ پھیر لے، کیونکہ تو ہرگز کسی طرح ملامت کیا ہوا نہیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

 پس آپ چشم پوشی کیجیے۔ یہ مجنون کہیں، جادوگرکہیں پر آپ صبر برداشت سے کام لیں اور سن لیں۔ ہاں نصیحت کی تبلیغ نہ چھوڑیے، اللہ کی باتیں پہنچاتے رہیے۔ جن دلوں میں ایمان کی قبولیت کا مادہ ہے وہ ایک نہ ایک روز راہ پر لگ جائیں گے۔