سورة الذاريات - آیت 43
وَفِي ثَمُودَ إِذْ قِيلَ لَهُمْ تَمَتَّعُوا حَتَّىٰ حِينٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور ثمود میں، جب ان سے کہا گیا کہ ایک وقت تک فائدہ اٹھالو۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
ذکر قوم ثمود: قوم ثمود کی طرف صالح علیہ السلام مبعوث ہوئے انھوں نے قوم کو اللہ کا پیغام پہنچایا۔ لیکن وہ مخالفت پر کمر بستہ ہو گئے اس وقت صالح علیہ السلام نے کہا کہ اگر تم اس دعوت کو قبول نہ کرو گے تو تم پر عذابِ الٰہی آ کر رہے گا۔ اس عذاب سے پیشتر ہی تم دنیا کے مال و متاع کا فائدہ اٹھا سکتے ہو۔