سورة الذاريات - آیت 33

لِنُرْسِلَ عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِّن طِينٍ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

تاکہ ہم ان پر مٹی کے پتھر ( کھنگر) پھینکیں۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

مسلمانوں کا صرف ایک گھرانہ: قوم لوط میں مسلمانوں کا صرف ایک گھرانہ تھا یہ سیدنا لوط علیہ السلام کا گھرانہ تھا۔ مفسرین کہتے ہیں کہ یہ کل تیرہ افراد تھے۔ جو اس تباہ کن عذاب سے بچے تھے۔ ان کی بیوی بھی تباہ ہونے والوں میں شامل تھی۔ واضح رہے کہ سیدنا لوط علیہ السلام پر ایمان لانے والوں کو اللہ تعالیٰ نے مسلمان کے لقب ہی سے نوازا ہے۔ جس سے معلوم ہوا کہ اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہی ہے ۔۔اور سب نبیوں پر ایمان لانے والے مسلمان ہی ہوتے ہیں اور ابتداً مسلمان ہی کہلاتے ہیں بعد میں ہر نبی کی امت نے علیحدہ علیحدہ نام رکھ لیے تھے پھر وہ انہی ناموں سے متعارف ہونے لگے۔