سورة الذاريات - آیت 32
قَالُوا إِنَّا أُرْسِلْنَا إِلَىٰ قَوْمٍ مُّجْرِمِينَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
انھوں نے کہا بے شک ہم کچھ گناہ گار لوگوں کی طرف بھیجے گئے ہیں۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
نشان زدہ پتھر: فرشتوں نے جواب دیا کہ ہمیں قوم لوط کے گنہگاروں کو تاخت و تاراج کرنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ ہم ان پر سنگ باری اور پتھراؤ کریں گے۔ ان پتھروں کو ان پر برسائیں گے جن پر خدا کے حکم سے پہلے ہی ان کے نام لکھے جا چکے ہیں۔