سورة الذاريات - آیت 30

قَالُوا كَذَٰلِكِ قَالَ رَبُّكِ ۖ إِنَّهُ هُوَ الْحَكِيمُ الْعَلِيمُ

ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد

انھوں نے کہا تیرے رب نے ایسے ہی فرمایا ہے، یقیناً وہی کمال حکمت والا، بے حد علم والا ہے۔

تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین

فرشتوں نے کہا یہ ہم نہیں جانتے کہ کیسے ہو گا؟ ہم تو یہ جانتے ہیں کہ چوں کہ تیرے رب نے ایسا کہا ہے لہٰذا ایسا ضرور ہو گا اور وہ اپنے کام کی حکمتوں کو خود ہی خوب جانتا ہے۔ کہ وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام پر کیسی کیسی نوازشات کرنا چاہتا ہے۔ الحمد للہ! الحمد للہ! اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس کے لطف و رحم سے تفسیر محمدی کا چھبیسواں پارہ بھی ختم ہوا۔