سورة الذاريات - آیت 23
فَوَرَبِّ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقٌّ مِّثْلَ مَا أَنَّكُمْ تَنطِقُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
سو آسمان و زمین کے رب کی قسم ہے ! بلاشبہ یہ (بات) یقیناً حق ہے اس (بات) کی طرح کہ بلا شبہ تم بولتے ہو۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
پھر اللہ تعالیٰ خود اپنی قسم کھا کر فرماتا ہے کہ جس طرح تمہیں اپنے بولنے میں کوئی شک و شبہ نہیں ہوتا ویسے ہی اس کلام میں بھی شک و شبہے کی کوئی گنجائش نہیں۔ قیامت ضرور قائم ہو گی۔ آخرت آ کے رہے گی، تمہارے اعمال کا ضرور محاسبہ کیا جائے گا پھر تمہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔