سورة الذاريات - آیت 18
وَبِالْأَسْحَارِ هُمْ يَسْتَغْفِرُونَ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
اور رات کی آخری گھڑیوں میں وہ بخشش مانگتے تھے۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
استغفار کرنا: وقت سحر قبولیت دعا کے بہترین اوقات میں سے ہے۔ ایک حدیث میں آتا ہے کہ ’’ جب رات کا آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے۔ تو اللہ تعالیٰ آسمان دنیا پر نزول فرماتا ہے۔ اور ندا دیتا ہے کہ کوئی توبہ کرنے والا ہے۔ کہ میں اس کی توبہ قبول کروں؟ کوئی بخشش مانگنے والا ہے کہ میں اسے بخش دوں، کوئی سائل ہے کہ میں اس کے سوال کو پورا کر دوں یہاں تک کہ فجر طلوع ہو جاتی ہے۔‘‘ (بخاری: ۱۱۴۵، مسلم: ۷۵۸)