سورة ق - آیت 33
مَّنْ خَشِيَ الرَّحْمَٰنَ بِالْغَيْبِ وَجَاءَ بِقَلْبٍ مُّنِيبٍ
ترجمہ عبدالسلام بھٹوی - عبدالسلام بن محمد
جو رحمان سے بغیر دیکھے ڈر گیا اور رجوع کرنے والا دل لے کر آیا۔
تسہیل البیان فی تفسیر القرآن - ام عمران شکیلہ بنت میاں فضل حسین
رحمن سے ڈرنے والا: اگرچہ اس کی صفت رحمٰن ہے پھر بھی جو کوئی اس کی عظمت و جلال کی وجہ سے ڈرتا رہا۔ اس خیال سے کہ شاید اس کا عمل اللہ کی بارگاہ میں شرف قبولیت حاصل کرتا ہے یا نہیں۔ رجوع کرنے والا: منیب کے معنی گناہوں کے کاموں سے لوٹنا یا باز آنا ہے، یعنی اللہ کی طرف رجوع کرنے والا اور اطاعت گزار دل، شرک و معصیت کی نجاستوں سے پاک دل جسے گناہوں کے کاموں سے نفرت تھی۔ا ور اگر اتفاق سے کوئی گناہ سرزد ہو جاتا تو فوراً اللہ کی طرف رجوع کرتا تھا۔